اسلام آباد…وفاقی تحقیقاتی ادارے ، ایف آئی اے نے حج اسکینڈل کیس میں برطرف وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے وارنٹ جاری کرانے کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ ، اسلام آباد کے مجسٹریٹ سے حاصل کئے، اس موقع پر عدالت کو سابق وفاقی وزیر کے خلاف ملنے والے شواہد سے بھی آگاہ کیا گیا ، عدالت سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیموں کو حامد کاظمی کی گرفتاری کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔