کراچی میں بدامنی جاری،سابق نائب ناظم سائٹ ٹاون جاں بحق
Updated at 1415 PST
کراچی…کراچی کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سائٹ ٹاؤن کے سابق نائب ناظم کو قتل کردیا جبکہ نارتھ کراچی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن زخمی ہوگیا ۔ کراچی میں فائرنگ کا تازہ واقع مومن آباد میں پیش آیا جہاں سائٹ ٹاؤن کے نائب ناظم 50 سالہ بادشاہ خان پر موٹر سائکل سوار ملزموں نے فائرنگ کردی ۔ بادشاہ خان موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ اس سے پہلے سائٹ کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو زخمی کر دیا ۔ پولیس کے مطابق رات گئے اورنگی ٹاون اور قصبہ کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے شبے میں حراست میں لے لیا ۔ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے حالیہ واقعات میں صرف اورنگی ٹاون میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شہر میں دو روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے ۔
بھارتی ریاست راجستھان میں آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا
Updated at 1620 PST
جے پور…بھارت میں پتنگ میلے میں ملکی اور غیرملکی سیاح آسمان پر بکھرتے پتنگوں کے رنگوں سے لطف اندوزہورہے ہیں۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں پتنگ میلہ منعقد کیاگیا۔جہاں چھوٹی چھوٹی رنگ برنگی پتنگوں کے ساتھ دیوہیکل پتنگیں بھی آسمان میں رنگ بکھیرتی رہیں۔
لدھیانہ میں دھرمیندر کے پرستارنے ان کا مومی مجسمہ بناڈالا
Updated at 1540 PST
لدھیانہ…دنیابھر میں اپنے کام کالوہا منوانے والوں کے مجسمے بنالیے جاتے ہیں۔کچھ ایسا ہی کیاہے بھارت میں بالی وڈ اسٹاردھرمیندرکے دیوانے نے،اوران کامومی مجسمہ بنالیاہے۔ بھارتی شمالی ریاست کے شہر لدھیانہ میں اسکرین لیجنڈ دھرمیندرکالائف سائزمجسمہ رکھاگیاہے۔دھرمیندرنے اپنے کیرئیر میں گولڈن جوبلی کرلی ہے اوران کا کام آج بھی کامیابی
ڈینش ولی عہد کے گھر دو جڑواں بچوں کا جنم
Updated at 1535 PST
کوپن ہیگن… ڈنمارک کے کراؤن پرنس فریڈرک اورشہزادی میری کے گھرجڑواں بچوں کی پیدائش سے خوشی کی لہر دوڑ گئی۔شاہی جوڑے کے جڑواں بچوں میں ایک لڑکااور ایک لڑکی ہے،جواسپتال میں یرقان سے صحتیابی کے بعد چاہنے والی رعایا کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔دونوں جڑواں بچے شاہی خاندان کے
عالمی رہنماؤں کا تیونس میں غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ
Updated at 1525 PST
تیونسیا…عالمی رہنماؤں نے تیونس کے صدر زین العابدین کے ملک سے فرار کے بعد شفاف اور غیر جانب دارانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ چوہتر سالہ صدر زین العابدین نے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ملک سے فرار ہوکر سعودی عرب میں پناہ لے لی ہے ۔ تاہم