URDUSKY || NETWORK

اسلام میں انتہاپسندی، ظلم اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، خطبہ حج

90

عرفات . . . . . مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ دین اسلام عدل وانصاف پر قائم ہے جس میں انتہاپسندی، ظلم اور دہشت گردی کی کوئیkhutba-e-hajj گنجائش نہیں۔میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ نبی آخر الزمان کو اللہ تعالیٰ نے مکمل شریعت کے ساتھ تمام کائنات کے لئے بھیجا۔اسلام عبادتوں کے ساتھ خاندان ومعاشرے کی دیکھ بھال کی تلقین کرتا ہے۔ اسلام میں عبادت کے مختلف طریقے موجود ہیں۔ ان میں پنجگانہ نمازیں، روزہ وزکوٰة ویگر فرائض کے ساتھ نیکی کی طرف دعوت دینا اور برائی سے روکنا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے سود کو مکمل طور پر حرام قرار دیا ، جبکہ اسراف وفضول خرچی کو بھی ممنوع قرار دیا ہے،اسلام میانہ روی کا دین ہے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ اسلام نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی پرزورمذمت کی ہے۔ کسی بھی انسان کا ناحق خون بہانے والے اور فساد پھیلانے والوں کو سخت سزا دینے کی تنبیہ کی ہے۔ مسلمانوں اور ذمیوں کا جان ومال کو نقصان پہنچانا اللہ تعالیٰ سے جنگ قرار دی گئی ہے۔ اسلام کا مالیاتی نظام مادہ پرستی پر نہیں بلکہ اخلاق عدل اور انصاف پر قائم ہے۔ مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کا دعویٰ کرنے والے ان قوموں سے کیوں غافل ہے جنکی سرزمین غصب کرلی گئی ہے اور وہ دربدر ٹھوکریں کھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضور کریم کو رحمت ا للعالمین بناکر بھیجا گیا ہے اس لئے اسلام ہمیشہ شفقت اور رحمدلی کی تلقین دیا ہے۔اسلام عالمگیری دین ہے جو ہر زمانے کے فتنوں کا سامنا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اسلام ہی عدل وانصاف کا دین ہے۔اسلام تمام بنی نوع انسانوں کو عزت بخشنے کیلئے وجود میں آیا ہے۔مسلمانوں کو اپنے دین پر فخر کرنا چاہئے اور ہرگز کسی بھی جگہ اسے چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسلامی معاشروں میں ناجائز طریقہ کار بری طرح پھیل چکے ہیں جس نے معاشرے کے اقتصادی نظام کی جڑیں بری طرح کھوکھلی کردی ہیں۔اسلام کا مالیاتی نظام مادہ پرستی پر نہیں بلکہ اخلاق پر قائم ہے۔اسلام کا نظام مادہ پرستی پر مبنی نہیں ہے بلکہ عد ل وانصاف پر قائم ہے۔ مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا جس میں سب سے بڑی نعمت اسلام کی ہدایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات خاص مقصد کے لئے تخلیق کیا ہے اور انس وجن کو تخلیق کرکے اسے عقل وشعور سے نوازا تاکہ وہ اچھائی اور برائی نیکی وبدی میں تفریق کرسکے۔مفتی اعظم سعودی عرب آسمانی کتابوں کا نزول اور نبیوں کا بھیجنا اللہ کی وحدانیت کو بتانے کے لئے تھا۔اور نبی آخر الزمان کو اللہ تعالیٰ نے مکمل شریعت کے ساتھ تمام کائنات کے لئے بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں عبادتوں کے ساتھ خاندان ومعاشرے کی دیکھ بھال کی تلقین دیتا ہے ،جبکہ اسلام میں عبادت کے مختلف انداز ہے جس میں پنجگانہ نمازیں روزہ وزکوٰة ویگر فرائض کے ساتھ نیکی کی طرف دعوت اور برائی سے روکنا ہے۔

بشکریہ جنگ