رحمن ملک کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،ناراضگی ختم نہ کی جاسکی
Updated at 1140 PST
اسلام آباد…حکومت سے الگ ہونے والے جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آج صبح سویرے ہی اہم سیاسی ملاقاتوں کا مرکز بنارہا ، جمیعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے وزیرداخلہ رحمان ملک کو جواب دیا ہے کہ وہ مخالفت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ کراچی میں گزشتہ شب صدر آصف زرداری سے ملاقات کرکے آنے والے والے رحمان ملک ، آج صبح اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جاپہنچے اور ان سے ون ٹو ون ملاقات کی ، رحمان ملک نے انہیں ، وزیراعظم کی سخت مخالفت کرنے اور حکومت سے مکمل الگ ہوجانے کے موقف سے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تاہم اس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی ، بعد میں فاٹا کے پارلے مانی وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ، اس وفد میں منیراورکزئی، حمیداللہ آفریدی، سینیٹر صالح شاہ بھی شامل تھے ،، سینیٹر رضا ربانی نے بھی مولانا سے ملاقات کی اور ان ملاقات میں حکومتی امور کے سیاسی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، بعد میں مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
اورکزئی،خیبر میں فورسز کی کارروائیاں،6شدت پسند ہلاک
Updated at 1220 PST
پشاور…وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے ہیں۔باجوڑ ایجنسی میں شدت پسندوں نے ایک اور اسکول کو اڑا دیا اب تک ایجنسی بھر میں 104 اسکولوں کو تباہ کیا جا چکا ہے ۔اورکزئی اور خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقہ وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز
’امریکی سفارتکاروں کی امریکی سفیر کے اغوا کار کو امریکی ویزا دینے کی سفارش‘
Updated at 1210 PST
برازیلیا…امریکا ایک طرف اپنے شہری کوکسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے ہر جتن کرنے کوتیار رہتا ہے، تو کبھی ایسا بھی ہوا کہ امریکی سفیر کے اغوا کارکو واشنگٹن آنے کا ویزا دینے کی سفارش خود امریکی سفارت کاروں نے کی ۔یہ انکشاف ایک امریکی مراسلے سے ہوتا ہے
عراق:موصل میں2خود کش حملے، پولیس کمانڈر ہلاک
Updated at 1140 PST
بغداد…عراق کے شہر موصل میں پولیس کے قافلے پر2خود کش حملوں میں پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بغداد کے تین سو نوے کلومیٹرجنوب میں دو خودکش حملہ آور لیفٹیننٹ کرنل شامل احمد کے کمرے میں داخل ہوئے اور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔دھماکے سے پولیس کمانڈر ہلاک