لاہور:متحدہ کے وفد کی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات
Updated at 1210 PST
لاہور….متحدہ قومی موومنٹ کے وفدنے لاہورمیں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ہے،لیاقت بلوچ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے نائن زیرو کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے،تاہم ان کا کہنا ہے کہ دورے کے وقت کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار کی قیادت میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈرحیدرعباس رضوی اوراقبال محمدعلی پرمشتمل وفدنے منصورہ کادورہ کیا، جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ان کی جماعت وسیع البنیاد سیاسی اشتراک عمل کیلئے ملاقاتیں کر رہی ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ چھوٹے موٹے اورنظریاتی اختلافات ملکی مفاد پرقربان کر دیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا اوروہ ذہنی ہم آہنگی بڑھانے اور شکایات دور کرنے کے لئے ملتے رہیں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومتی حلیف جماعت ہے،اسے کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،12مئی اور12ربیع الاول جیسے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی حلیف جماعتیں حکومت چھوڑنے پر آمادہ نظر نہیں آتیں۔
مکہ مکرمہ:بیت اللہ کا آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل
Updated at 2330 PST
مکہ . . . . . مکہ مکرمہ میں آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے بیت اللہ کو غسل دیاگیا۔اس موقع پرلوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق غسل کے موقع پرمکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبد
سوات کو پرامن اور مسکراتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، آرمی چیف کیانی
Updated at 1940 PST
مینگورہ…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ سوات کی خوشی میں پورے ملک کی خوشی ہے، سوات کو پرامن اور مسکراتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور اس خوشی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ بات سوات میں معمولی