جسٹس اعجاز چوہدری کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے پر اتفاق
Updated at 1155 PST
اسلام آباد…اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا بند کمرے کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس جسٹس اعجاز چوہدر ی کو مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلا س چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں دیگر دس ارکان شریک ہیں ،ان میں سپریم کورٹ کے دو سنیئرترین جج، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ شریف اور سینئر جج جسٹس اعجاز چوہدری ، وفاقی اور صوبائی وزیر قانون، اٹارنی جنرل شامل ہیں جبکہ چیف جسٹس ، پاکستان بارکونسل اور پنجاب بار کونسل کے ایک ایک نمائندہ بھی اجلاس میں شریک تھے ۔واضح رہے کہ موجودہ صوبائی چیف جسٹس خواجہ محمد شریف آٹھ دسمبر کو اس عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔جسٹس اعجاز احمدچوہدری لاہور ہائی کورٹ کے سینیرجج ہیں اور اب کا نام اب پارلیمانی کمیشن کو بھیجا جائیگا۔ جسٹس اعجاز کا شمار معزز جج میں ہوتا ہے، انہوں نے 3 نومبر 2007کے بعد پی سی او کا حلف اٹھانے سے انکارکیا۔
پشاور: چینی کی قیمت کے بعد چائے اور قہوہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ
Updated at 1300 PST
پشاور…چینی کی قیمت میں اضافہ کے بعد پشاور کے چائے فروشوں نے بھی قیمتوں میں100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔پشاور کے چائے فروشوں نے چائے کی چینک20 روپے اور قہوہ کی چینک14روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ صدرانجمن خیبر پختون خوا پختہ چائے فروشان امان اللہ خان نے جیو نیوزکو بتایا
لاہور: انتظامیہ کے دعووں کے باوجود چینی72روپے کلو میں دستیاب نہیں
Updated at 1245 PST
لاہور…لاہورمیں ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے باوجود چینی72روپے کلو میں دستیاب نہیں ،چینی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد دکانداروں نے الٹا چینی کی فروخت ہی بند کردی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامناہے۔ڈی سی او لاہور احد چیمہ نے گذشتہ روز نوٹی فکیشن جاری کیاتھاجس میں چینی
آئندہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہوں،پرویز مشرف
Updated at 1235 PST
نیویارک…فارن ڈیسک…سابقہ صدر پرویز مشرف کی مقبولیت میں اضافہ اور صدر زرداری کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ معاشی بحران ہے جو مشرف کو دوبارہ اقتدار میں آنے میں مدد دے گا، پاکستان اس وقت ایک بحران میں مبتلا ہے جہاں مشرف اپنے آپ کو بہترین متبادل کے طور