URDUSKY || NETWORK

اردوسکائی اخبار 27 نومبر 2010

95
سنی اتحاد کا لانگ مارچ: اسلام آباد کے داخلی خارجی راستوں پر پولیس تعیناتurdu_news
Updated at 1100 PST
اسلام آباد…سنی اتحاد کونسل کی طرف سے آج اسلام آباد سے لاہور تک کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس ، صبح سے ہی متحرک رہی، سنی اتحاد کے سو سے زائد مقامی رہنما اور کارکن حراست میں لے لئے گئے جبکہ بری امام دربار کو بھی بند کردیا گیا۔خیبر میل ٹرین سے راولپنڈی پہنچنے والے سنی تحریک کے کارکنوں کو ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے حراست میں لے لیا ، تھانہ کینٹ کی پولیس کے مطابق پچاس سے زائد افراد حراست میں لئے گئے جبکہ سنی کونسل کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سو سے زائد کارکنوں کو پکڑا گیا۔ سنی کونسل نے پاکستان بچاؤ موضوع پر اسلام آباد کے بری امام دربار سے داتا دربار لاہور تک لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے ، حکومت نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر اس لانگ مارچ کو رکوانے کی کل سے ہی کوششیں شروع کردی تھیں۔ اسلام آباد میں آج داخلے کے اہم مقامات اور خصوصاً بری امام دربار جانے والے راستوں پر پولیس کی لاٹھی بردار اور آنسوگیس سے لیس نفری اور بکتر بند گاڑیاں جگہ جگہ تعینات رہے۔سنی تحریک کے حامی مدارس کے باہر بھی پولیس تعینات رہی جبکہ بعض مقامی لیڈروں کو ان کے مقام پر محدود رہنے کا حکم بھی دیا گیا،جہلم میں بھی پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے ایک مقامی رہنما سمیت 19 کارکن حراست میں لے لئے ۔ راول پنڈی میں پولیس حکام کے مطابق سوسے زائد افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، سنی کونسل کے کچھ ارکان ، دربار بری امام پر جمع بھی ہوئے اور مارچ روکنے کے خلاف نعرہ بازی کی ، اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے دربار کے صدر دروازے کو تمام افراد کیلئے بند کردیا۔
سارہ پالن کی کم علمی ،شما لی کوریا کو امریکہ کا اتحادی بنادیا
Updated at 1030 PST
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکہ کے 2012کے صدارتی انتخابات کی مضبوط امیدوار سمجھی جا نے والی سارہ پالن نے ریڈیو کے ایک شو میں سیاسی مو ضوع پر گفتگو کرتے ہو ئے شما لی کوریا کو امریکہ کا اتحادی بنادیا ۔سارہ کی اس اہم غلطی کو شو کے میزبان نے فوراً درست
سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن: سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ شروع
Updated at 1010 PST
کراچی…سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے59ویں سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ۔سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے 14سو سے زائد ووٹرز آج حق رائے دہی استعمال کریں گے۔بار کے مجموعی ارکان کی تعداد18 سو سے زائد ہے تاہم واجبات کی عدم ادائیگی اور اور دیگر وجوہات کے باعث
کراچی:حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات کا آغاز
Updated at 0945 PST
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1280ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اولیائے کرام کی دھرتی ہے ۔عرس کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی مزار کو ذائرین کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔حضرت عبداللہ شاہ غازی
سوات: کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار
Updated at 0900 PST
سوات…سوات سے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر شیر علی کو گرفتار کرلیا گیا ۔کمانڈر شیر علی تحریک طالبان کے شعبہ مالیات کا ذمے دار تھا۔سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس ایک گھر پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کے شعبہ مالیات کے ذمے دار کمانڈر شیر علی کو
Updated at 0920 PST سنی تحریک کا لانگ مارچ روکنے کیلئے 50کارکن گرفتار
Updated at 0840 PST 5لاکھ سالہ تاریخ کا سراغ لگانے کیلئے بحیرہ مردار کے ساحل پر ڈرلنگ
Updated at 0820 PST عاشق بھوت نے پریانکا کو پریشان کردیا
Updated at 0800 PST کراچی:سنگین جرائم کی واردتوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
Updated at 0715 PST کراچی: لیاری میں فائرنگ سے سیاسی کارکن ہلاک ،ایک زخمی
Updated at 0700 PST لاہور :سبزہ زار کے ایک گھر میں آتشزدگی ،ایک شخص ہلاک
Updated at 0615 PST ایران کیخلاف فوجی کارروائی کا جائزہ لیا جارہا ہے،مائیک مولن
Updated at 0515 PST روسی پارلیمنٹ نے بالآخر سابق حکمران جوزف اسٹالن کو قاتل تسلیم کرلیا
Updated at 0400 PST اوباما کو باسکٹ بال کھیلنا مہنگا پڑگیا،کھلاڑی کی کہنی سے زخمی
Updated at 0345 PST عبداللہ شاہ غازی کا عرس، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات
Updated at 0230 PST کوئٹہ :فارن ایکٹ کے تحت30افغان باشندے زیرحراست
Updated at 0230 PST آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

بشکریہ جنگ