URDUSKY || NETWORK

قائداعظم آخری سانس تک جمہوری نظریات کےلئے پرعزم رہے

28

وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پردیئے گئے اپنے پیغام میں کہاآزادوطن بنانے میں قائداعظم نے بے لوث مثالی کردارپیش کیا، قائداعظم نے پوری دنیامیں لاکھوں افرادکومتاثرکیاخصوصا جنوبی ایشیاکے مسلمان پریشان کن وقت اور حالات میں قائدسے بہت متاثرہوئے۔قائداعظم کی فیصلہ کن تحریک آزادی ان کی سیاسی بصیرت کامظہرتھی۔قائداعظم آخری سانس تک جمہوری نظریات کےلئے پرعزم رہے۔

انہوں نے کہا ہمیں فاشسٹ بی جے پی کے ظلم کاشکارکشمیریوں کونہیں بھولناہے۔پوری دنیاآج نام نہادسیکولربھارت کاچہرہ دیکھ رہی ہے۔قائداعظم کویقین تھابھارت کبھی مسلمانوں کوعزت کیساتھ نہیں رہنے دےگا۔قائداعظم نے کشمیرکوپاکستان کی "شہ رگ” قراردیا۔ ہمیں اپنے بانی کے نظریات کوسمجھنے کےلئے بہت طویل سفرطے کرناہے۔پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا ایک سو چوالیسواں کایوم پیدائش عقیدت و احترام سے منارہے ہیں۔