URDUSKY || NETWORK

نوازشریف کا آج پلیٹ لیٹس اور گردوں کے علاوہ کونسا علاج شروع کر دیا گیا ؟ سروسز ہسپتال سے اہم ترین خبر

60

سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے انہیں 8 طبی بنیادوں پر العزیزیہ ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت بھی دیدی ہے لیکن اب سروسز ہسپتال سے ایک اور اہم ترین خبر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے مسوڑے اور دانت کمزور پڑ گئے ہیں جس کے باعث انہیں آج ان کے کمرے سے ڈینٹسٹ کے پاس لے جایا گیا جہاں نوازشیف کے مسوڑوں سے خون آنے پر فلنگ کروائی گئی ۔نوازشریف کو سروسز ہسپتال میں سخت سیکیورٹی حصار میں ڈینٹل وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔ یاد رہے کہ نوازشریف کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کی ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں بھی نوازشریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیاتھا ۔