فوجی امداد کو عام آدمی کی بہتری کیلئے استعمال کیاجائے،آرمی چیف
Updated at 1950 PST
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل اشفا ق پرویز کیانی نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ فوجی امداد کو عام آدمی کی بہتری کیلئے استعمال کیاجائے ، پاکستان کیلئے عسکری کے بجائے اقتصادی امداد زیادہ ضروری ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن پر پاک فوج جامع سوچ بچار کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 139 ویں کورکمانڈر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مسلح افواج کے محکمہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو داخلی سکیورٹی، دہشت گردی سے متعلق امور، امریکا سے ملٹری ٹو ملٹری روابط اور میڈیاکے کردارپربھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکاکے ساتھ تعلقات میں عوامی امنگوں کو مدنظر رکھا جائیگا، تعلقات کوایبٹ آبادواقعے اورپارلیمانی قراردادکی روشنی میں ازسرنودیکھاجائیگا۔موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، قومی اداروں کوتقسیم کرنے کی کوشش قومی مفاد میں نہیں ہوگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اورجدید ہتھیاروں کی تربیت کے علاوہ تربیتی تعاون طلب نہیں کیا، ایف سی اورنئے ہتھیاروں کی تربیت کیلئے تعاون بھی ختم کردیا۔ امریکا کی جانب سے 13سے 15ارب ڈالر پاک فوج کو دینے کی بات غلط ہے، گزشتہ 10برس میں صرف 1.4ارب ڈالر ملے ،پاک فضائیہ اور بحریہ کو اس سے بھی کم رقم ملی۔
Updated at 2100 PST
ساحلی علاقوں میں فوری امدادی کیمپ قائم کئے جائیں ، الطاف حسین