Pakistan Newsتازہ خبریں

کراچی میں بدامنی کی لہر جاری، ہلاکتوں کی تعداد 8ہوگئی|اردو سکائی اخبار 24 جولائی 2011

کراچی میں بدامنی کی لہر جاری، ہلاکتوں کی تعداد 8ہوگئی
Updated at 2230 PST
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 8افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے، ملیر میں شدید فائرنگ کے دوران گھروں پرراکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے بھی کئے گئے۔ کراچی میں گذشتہ روز پرتشدد کارروائیوں کے دوران درجن سے زائد افراد ہلاک بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اتوار کی سہ پہر تک شہرکے تمام علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی تاہم شام ہوتے ہی مختلف علاقوں میں گولیاں چلنا شروع ہوگئیں۔ دہشت گردی کی اجتماعی واردات نارتھ کراچی میں اندہ موڑ پر ہوئی جہاں دہشت گردوں نے مٹھائی کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بھائیوں ظفر احمد اور فرقان احمد سمیت 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ اولڈ سٹی ایریا کے رنچھوڑ لائن گھاس منڈی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ سرجانی ٹاوٴن سیکٹر سیون اے میں مسجد کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوید نامی شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ قائد آباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سرجانی ٹاوٴن کا رہائشی دکان دار عرفان ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے بھی ذیشان ہلاک ہوا جبکہ لیاقت آباد میں بھی فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ملیر میں مختلف گھروں پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملے گئے۔ ملیر آسو گوٹھ، بکرا پیڑی ، داوٴد گوٹھ اور ملت ٹاوٴن میں دو گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ آخری اطلاعات تک وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے مکین علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ علاقے کی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ لانڈھی 89 میں بھی وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔لانڈھی کے علاقے داوٴد چورنگی پر علاقہ مکینوں نے مورچہ بند فائرنگ کیخلاف شدید احتجاج کیا گزشتہ روز دہشتگردی میں جاں بحق وکیل مختار بخاری ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ عباس ٹاوٴن میں اداکر دی گئی۔ اس موقع پرمشتعل افراد نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر علاقے کی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے۔
تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کراچی کے مسائل کا حل نکالنا ہو گا،وزیرداخلہ
Updated at 2220 PST
کراچی …وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ امن و امان کا مسئلہ صوبائی مسئلہ ہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر صدر آصف علی زرداری نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔رحمن ملک …
 Updated at 2345 PSTمیکسیکو میں زیرِ زمین منشیات کی فیکٹری دریافت
 Updated at 2330 PSTبر طانوی قصبے کے سا حل پر بیس سے زائد وہیل مچھلیاں ہلا ک
 Updated at 2320 PSTکراچی کا مسئلہ سیاسی مفاہمت سے حل کرنا چاہئے، امین فہیم
 Updated at 2310 PSTجہلم:پکوڑے والا9لاکھ31ہزارروپے کاگیس کابل ملنے پر بے ہوش
 Updated at 2300 PSTعوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ،بابر غوری
 Updated at 2250 PSTامریکا سے دو طرفہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،یکطرفہ نہیں،وزیرخارجہ
 Updated at 2210 PSTناروے: دہشتگردی سے قبلمسلم دشمن زہریلا مواد جاری گیا
 Updated at 2140 PSTبھارتی بالادستی کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،حامد موسوی
 Updated at 2130 PSTکراچی:پی پی کے رکن قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کے گھر پر فائرنگ
 Updated at 2100 PSTلارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ کی اننگ ڈکلیئر،بھارت کو جیت کیلئے458کا ہدف
 Updated at 2040 PSTکراچی میں ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکل پرڈبل سواری پر پابندی عائد
 Updated at 2020 PSTٹی وی چینلز کو خاص فرقہ یا جماعت کی ریلی یا اجتماع کی کوریج سے روکدیا گی
 Updated at 2010 PSTعامر خان کی فتح، والدین بھی خوشی سے جھوم اٹھے
 Updated at 1940 PSTشاہد آفریدی کے ساتھ ناانصافی روکنے کیلئے میدان میں آجاؤنگا، حلیم عادل
 Updated at 1920 PSTرینکنگ اسنوکر: نوین پروانی کو شکست ،عمران شہزاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے
 Updated at 1900 PSTدریائے راوی میں موٹرا سپورٹس مقابلوں کا انعقاد
 Updated at 1800 PSTتعطیل کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ ،پانی کی قلت پیدا ہوگئی