URDUSKY || NETWORK

پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط

55

اسلام آباد 50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ مہیا کرنے کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کی میز تک پہنچ گیا، ایف بی آر  ذرائع کے مطابق یکم اگست سے شرط لاگو ہوگی یا نہیں یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق 32 لاکھ پرچون فروش ایف بی آر کی شرط کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔دو روز قبل ایف بی آر فنانس ایکٹ 2019 میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کی تفصیلات جاری کی تھیں جن کے مطابق 50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا ،بھٹہ خشت پر ساڑھے سات سے ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائدکیا گیا ہے،اسی طرح سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق 30 ڈالر تک مالیت کے موبائل پر 135 روپے، 30 تا 100 ڈالر مالیت کے موبائل پر 1320 روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل پر 1680 روپے، 200 تا 350 ڈالر کے موبائل پر 1740 روپے ٹیکس عائد ہو گا۔350 تا 500 ڈالر کے موبائل پر پانچ ہزار 400 روپے 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر نو ہزار 270 روپے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔