URDUSKY || NETWORK

کلبھوشن یادیو کیس ، عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا کیس لڑنے والے خاور قریشی دراصل کون ہیں اور ان کا انتخاب کس نے کیا ؟میجر جنرل آصف غفور نے بتا دیا

68

راولپنڈی عالمی عدالت انصاف سے کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہے کہ اللہ نے پاکستان اور عدلیہ کو عالمی عدالت انصاف میں سرخرو کیا، خاور قریشی کا انتخاب آرمی چیف نے خود کیا ۔نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے اس نے ہمیں سرخرو کیاہے ، ایسا فیصلہ آیا ہے جس نے ہمارے پورے جوڈیشل سسٹم کی کریڈیبیلیٹی کی تائید کی ہے ، بھارت کے تنام پوائنٹس کو مسترد جبکہ پاکستان کے نکات کو تسلیم کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل ، ہمارے وکیل خاور قریشی سمیت پوری لیگل ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور سب نے مل کر کام کیاہے ۔ آصف غفور کا کہناتھا کہ 2017 میں جب یہ کیس عالمی عدالت انصاف میں جانا تھا تو سب سے مشکل فیصلہ وکیل کا انتخاب کرنا تھا کیونکہ یہ بہت بڑا مقدمہ تھا تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ذمہ داری اٹھائی اور انہوں نے خاور قریشی کو ” کوئنز کونسل “ میں سے منتخب کیا ۔آصف غفور کا کہناتھا کہ کوئنز کونسل برطانیہ میں وہ وکیل اور بیرسٹرز ہیں جن کی سروس یا تجربہ 10 سے 15 سال ہو جاتا ہے اور پرفارمنس شاندار ہو تی ہے تو پھر ان میں سے ٹاپ 10 یا 15 وکلاءایسے ہوتے ہیں جنہیں یہ ٹائٹل دیا جاتاہے ۔