URDUSKY || NETWORK

پاک فوج نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے سب سے بڑا اعلان

56

آئی ایس پی آرمیں یوم دفاع وشہداکے حوالے سے کانفرنس کانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھرسے سول وفوجی حکام کی شرکت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرشہیدکے گھرجانے کاسلسلہ جاری رکھاجائےگا، گزشتہ سال بہت اچھاردعمل رہااورہرشہیدکویادکیاگیا،میجرجنرل آصف غفورکا کہناتھا کہ اس سال بھی ہرشہیدکے گھرپہنچیں گے،عوام سے درخواست ہے وہ شہداکے ورثاس ے ملیں اور ان شکریہ اداکریں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گلی گلی،محلے محلے میں شہداکی تصاویرآویزاں کی جائیں،عظیم قومیں اپنے شہداکویادرکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی "کشمیر بنے گاپاکستان”تقریبات کاحصہ ہوگا۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ،یوم دفاع وشہداکی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، جی ایچ کیومیں تقریب شام کے بجائے دن کے وقت ہوگی جس میں صرف شہداکے ورثااورغازی شرکت کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یادگارشہداپرحاضری دیں گے اورپھول چڑھائیں گے،آرمی چیف شہداکے ورثااورغازیوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فارمیشن اورشہرشہرتقریبات ہوں گی، یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی "کشمیر بنے گاپاکستان”تقریبات کاحصہ ہوگا،عوامی مقامات پرشہداکی تصاویرآویزاں کی جائیں گی ،عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ”کشمیرآور”کے سلسلے میں بھی بات چیت جاری ہے،دوپہر 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے ،12 بجے قومی اورکشمیرکاترانہ بجایاجائےگا،پوری قوم اپنے اپنے علاقے اورکام کی جگہ اکٹھی ہوگی ،اس سلسلے میں نوجوانوں بالخصوص طلباسے شرکت کی اپیل کی گئی جس میں کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاجائے گا، قومی ہیرو، شوبزاور میڈیانمائندے بھرپورشرکت کریں گے۔