Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین تبدیل

41

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بور ڈ کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نئے آئین میں چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو جواب دے ہو گا ، چیئرمین برطرفی ، گورننگ بورڈ کی تحلیل پر پارٹ 7 مبینہ طور پر نکال دیا گیا ہے ، پی سی بی کے 2014 کے آئین میں وزیراعظم کے پاس بطور پیٹرن ان چیف کے اختیارات تھے ۔ سابق چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی ، ذکاءاشرف کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے وزیراعظم کی ہدایت پر ہٹایا گیا تھا تاہم اب نئے آئین کے مطابق وزیراعظم کے پاس یہ اختیارنہیں ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.