URDUSKY || NETWORK

پاکستان نے ایران کے ساتھ کونسے معاہدے میں پانچ سال توسیع کا فیصلہ

108

نجی ٹی وی جیونیوز نے” انٹر سٹیٹ گیس سسٹمز کے ذرائع حوالے سے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کی تاریخ میں 5 سال توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے ، معاہدے میں ترمیم کی منظوری وفاقی کابینہ اپنے حالیہ اجلاس میں دے چکی، معاہدے میں توسیع پر دستخط اگلے ہفتے تر کی میں متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پہلے سے دستخط گیس خریدوفروخت معاہدے کے تحت پاکستان نے یکم جنوری سے گیس درآمد کرناتھی،ایران پرعائد پابندیوں کے باعث منصوبے پر کام نہ ہو سکا،منصوبے میں توسیع سے پاکستان پرمنصوبے میں تاخیر پرکوئی جرمانہ نہیں ہوسکے گا،معاہدے کے تحت یکم جنوری2015سے ایران سے گیس نہ لینے پرپاکستان کویومیہ 10لاکھ جرمانہ دینا پڑنا تھا،ایران نے اس حوالے سے ثالثی عدالت میں جانے کیلئے پاکستان کو نوٹس بھی بھیجا تھا ۔

جیونیوز نے انٹر سیٹ سسٹمز ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مذاکرات کے بعد ایران کو معاہدے کی توسیع پر قائل کرلیا گیا ہے، پاکستان ایران کوبتاچکاہے عالمی پابندیوں کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہونے پرپاکستان کوجرمانہ نہیں ہوسکتا، پاکستان کو آئی پی گیس پائپ لائن سے یومیہ 75کروڑ مکعب فٹ گیس مل سکے گی اور پاکستان اورایران کے درمیان معاہدے میں توسیع پر دستخط اگلے ہفتے تر کی میں متوقع ہیں۔

معاہدے پروزارت پٹرولیم کی کمپنی انٹراسٹیٹ گیس سسٹمزاورایرانی سرکاری گیس کمپنی دستخط کریں گی،معاہدے میں توسیع 2024تک ہو گی،توسیعی عرصے کے دوران بھی ایران پر عالمی پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو منصوبے پر کام نہیں ہو گا۔

About The Author

WordPress Plugins Edus – Online Education Elementor Template Kit Edutech – Education WordPress Theme Eduti – Education Elementor Template Kit Eduvision – Online Course Multipurpose Education WordPress Theme Effective Lottie Animation Addon For Elementor Effigy – A Clean and Professional Music WordPress Theme eFlorist – Flower Boutique & Decoration Elementor Template Kit eForm easySubmission – Direct Form Edit & Extended Format String eForm – WordPress Form Builder Efpose – Multipurpose Blog and Newspaper Theme