URDUSKY || NETWORK

پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ” کشمیر آور “ منایا گی

72

وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر آج کشمیر آور منایا جا رہاہے جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت ملک کی بیشتر نامور شخصیات بھی اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں پر نکلیں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جبکہ ریلیوں کا انعقاد بھی کیارجارہاہے اور ملک بھر میں عوام سڑکوںپر نکل آئے ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر پر کشمیر سے متعلق ” کشمیر آور “ اور ” سیو کشمیر “ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں جس میں اب لاکھوں لوگ ٹویٹس کر رہے ہیں جو کہ دنیا کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیر آور منایا گیا جس میں متعدد سیاسی اور شوبز اور کھیل سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”وہ عمران خان اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں اور اس وقت امن کے لیے ساتھ کھڑے ہیں۔“

اداکار شان شاہد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کشمیر آور کو پوری قوم متحد ہوکر وزیراعظم کے ساتھ منائے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ “

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں مزار قائد سے کشمیر آور میں شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے لاہور سے کشمیر آور میں شرکت کر کے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان کے علاوہ اداکار ہمایوں سعید لکھتے ہیں کہ تشدد اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور احتجاج میں شامل ہو کر وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ہمایوں سعید نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سب کو کشمیر آور میں شریک ہونے کا کہا اور آگاہ کیا کہ وہ اس وقت ملک میں نہیں لیکن وہ کشمیر آور کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اداکار و میزبان فخر عالم نے بھی تمام مداحوں سے کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کرنے کو کہا۔انہوں نے لکھا کہ خصوصی طور پر اس جمعے ہم سب کو دوپہر 12 بجے اکٹھے ہونا ہے تاکہ دنیا کو یہ باور کراسکیں کہ ہم انسانی تشدد پر خاموش نہیں رہیں گے۔