PakistanPakistan News

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ روایتی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی

 پٌاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جس میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانیاں کررہے ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہی ۔وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جب کہ لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ کراچی میں بھی عید قرباں کے سیکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔علاوہ ازیں دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملکی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگی  گئیں۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔

Junaid

Committed individual adept in efficiently utilizing available resources in completing assigned tasks. Seeking an entry-level position as a fresh graduate of English Literature & Software Engineering, providing a high end administrative duty for the company.

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button