URDUSKY || NETWORK

ٹیکسی کے بعد اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع

Uber Started Helicopter Service

241

اوبر نے امریکا میں نہایت ارزاں کرایہ پر مختصر فاصلے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس اُوبر نے امریکی شہر نیویارک میں کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صارفین کے لیے نہایت کم کرایے پر مختصر فاصلے تک کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا اعلان کیا ہے۔ یہ سروس اُس مصروف علاقے میں شروع کی گئی ہے جہاں ٹریفک جام ہونے کے باعث چند منٹوں کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

اوبر انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ 8 منٹ کی پرواز کے 200 سے 225 ڈالر وصول کیے جائیں گے جس میں صارفین کے زمینی سفر کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ پرواز کے لیے صارفین کو ایک چھوٹا سوٹ کیس لانے کی اجازت ہوگی جب کہ صارفین کو سفر سے قبل احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایک ویڈیو بھی دکھائی جائے گی۔ہیلی کاپٹر پرواز کے حقوق ہیلی فلائٹ کے پاس ہیں جو کہ ایک لائسنس یافتہ کمپنی ہے اور جو اوبر کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاہم اوبر ہیلی کاپٹر کا کرایہ امریکا کی معروف کمپنی JFK کے کرایے کے برابر ہی ہیں۔

About The Author

WordPress Plugins Edus – Online Education Elementor Template Kit Edutech – Education WordPress Theme Eduti – Education Elementor Template Kit Eduvision – Online Course Multipurpose Education WordPress Theme Effective Lottie Animation Addon For Elementor Effigy – A Clean and Professional Music WordPress Theme eFlorist – Flower Boutique & Decoration Elementor Template Kit eForm easySubmission – Direct Form Edit & Extended Format String eForm – WordPress Form Builder Efpose – Multipurpose Blog and Newspaper Theme