PakistanPakistan Newsتازہ خبریں

وزیر دفاع پرویز خٹک کو قلمدان تبدیل کرتے ہوئے کونسی وزارت دیئے جانے کا امکان

 وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیاہے اور ممکنہ طور پر پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کریں گے وہاں کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ایک اور وزارت کا کیا گیا وعدہ بھی وفا کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو وزیرداخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے شعبہ تعلیم میں تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا ا?ئیڈیا بھی زیر غور ہے جس کے بعد شفقت محمود کو کوئی اور وزارت دی جا سکتی ہے۔

Junaid

Committed individual adept in efficiently utilizing available resources in completing assigned tasks. Seeking an entry-level position as a fresh graduate of English Literature & Software Engineering, providing a high end administrative duty for the company.

Related Articles

جواب دیں

Back to top button