URDUSKY || NETWORK

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا

106

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق پنجاب کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے ردو بدل کی ہوا چل پڑی ہے اور سب سے بڑی تبدیلی وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے لائی گئی ہے تاہم تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقر ر کر دیا گیاہے ، آصف محمود پنجاب ہارٹیکلچر اور ٹورازم کے معاملات دیکھیں گے۔عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ترین ساتھی سمجھے جاتے ہیں ۔

دوسری جانب یہ خبر یہ بھی موصول ہوئی ہے کہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی گئی ہے ، اسد کھوکھر کو وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، وہ آج وزیر کا حلف اٹھائیں گے ۔

About The Author

WordPress Plugins Edus – Online Education Elementor Template Kit Edutech – Education WordPress Theme Eduti – Education Elementor Template Kit Eduvision – Online Course Multipurpose Education WordPress Theme Effective Lottie Animation Addon For Elementor Effigy – A Clean and Professional Music WordPress Theme eFlorist – Flower Boutique & Decoration Elementor Template Kit eForm easySubmission – Direct Form Edit & Extended Format String eForm – WordPress Form Builder Efpose – Multipurpose Blog and Newspaper Theme