URDUSKY || NETWORK

قبائلی اضلاع کے مقامی لوگوں کا پاک فوج کو امن لانے پر زبردست خراج تحسین

54

نوجوان، بزرگ، خواتین، معذور، ہر عمر کے افراد اپنا حقِ رائیدہی استعمال کرنے کے لیے صبح سویرے ہی پولنگ اسٹیشنز جا پہنچے، پولنگ اسٹیشنز کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،ووٹرز نے کڑی دھوپ میں کھلے آسمان تلے لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کیا،حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر بھی پاک فوجکے جوان تعینات رہے۔

مقامی لوگوں نے پاک فوج کو امن لانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس حوالے سے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں قبائلی علاقے کے لوگوں کو پاک فوج کے جوانوں کو ہار پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لینے کے لیے خواتین بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔خواتین نے کہیں پولنگ افسر کا فرض نبھایا تو کہیں روایتی پردے میں نمائندوں کے انتخاب کے لیے میدان میں نکل آئیں۔خصوصی افراد اور بزرگ بھی قومی فریضے کی ادائیگی میں بھرپور شرکت کرتے نظر آئے، کوئی بیساکھی کے سہارے تو کوئی وہیل چیئر پر پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔کئی علاقوں میں ووٹرز کی بڑی تعداد قومی پرچم اٹھائے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرتی نظر آئی۔پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاںپولیس اور آرمی کے جوان تعینات تھے ،1897 پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج کے جوان تعینات جبکہ 554 ۔واضح رہے آج قبائلی اضلاع میں پہلے صوبائیانتخابات ہو رہے ہیں۔