URDUSKY || NETWORK

شاہد خاقان عباسی نے پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکار

50

ایل این جی کیس میں گرفتار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکار کردیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکاہوں 90 روزکاریمانڈدےدیں۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، احتساب عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ریفرنس کی سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل ون سے متعلق تفتیش کرنی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے ،جج نے استفسار کیاکہ شاہد خاقان عباسی کا کتنے دن کاجسمانی ریمانڈہوچکا،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ شاہد خاقان کا41 روزکاجسمانی ریمانڈمکمل ہو چکا، شاہدخاقان عباسی نے پھرجسمانی ریمانڈکی مخالفت سے انکارکردیا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکاہوں 90 روز کا ریمانڈدےدیں،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو مزید14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔