URDUSKY || NETWORK

بنی گالہ میں نماز عید

59

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قربانی کے جذبے کے بغیردنیاکی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔وزیراعظم نے بنی گالا میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کی۔وزیراعظم عمران خان نے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دعاہے آپ کی زندگیوں میں خوشی کے مواقع باربارآتے رہیں، عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اورحضرت اسماعیلؑ کی تسلیم ورضاکی یادگارہے، آج کےدن ان عظیم شخصیات نےاطاعت وایثارکی لازوال مثال قائم کی، یہ عمل اللہ کواتناپسندآیاکہ امت محمدی کیلئے لازم قراردیدیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلیے عیدالاضحیٰ سادگی سے منائی جائےگی، قربانی کے جذبے کے بغیردنیاکی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، یہ جذبہ ہرقسم کی مشکلات کوخندہ پیشانی سے برداشت کرنےکانام ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات کے دورسے گزررہاہے، ایسے میں قوم کواقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کرناہوگا۔