URDUSKY || NETWORK

‘ایسا لگ رہا تھا یہ میرے کیریئر کی آخری قسط ہے’

148

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اس وقت اپنے ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔

اس ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ عدنان صدیقی اور عائزہ خان شامل ہیں، جبکہ اس ڈرامے کی منفرد کہانی کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اتنی بہترین کاسٹ کے ساتھ اس بات میں تو کوئی شک نہیں تھا کہ یہ ڈراما بھی کامیاب ہی ثابت ہوگا اور ہو بھی کچھ ایسا ہی رہا ہے۔

یاد رہے کہ جب اس ڈرامے کی پہلی قسط سامنے آئی تھی تو اسے صرف 5 روز میں 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا اور اب دو روز قبل سامنے آنے والی اس کی نئی قسط بھی بےحد پسند کی جارہی ہے جبکہ ہمایوں سعید کے کام کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

اس قدر تعریفوں کے بعد اداکار ہمایوں سعید نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کردیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ڈالی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں سب کا بےحد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے پاس تم ہو کی گزشتہ رات نشر ہونے والی قسط کو اس حد تک پسند کیا’۔

ہمایوں نے ڈرامے کی کاسٹ عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ ہدایت کار ندیم بیگ اور لکھاری خلیل الرحمٰن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اتنے پیار اور محبت کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ڈرامے کی آخری قسط تھی یا شاید میرے کیریئر کی آخری قسط، سب کا بےحد شکریہ کہ انہوں نے میرے کردار دانش کو اس قدر پسند کیا’۔

واضح رہے کہ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی بھی 12 سال بعد اس ڈرامے کے لیے اکٹھے ہوئے۔

ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ 2011 کے ڈرامے ‘محبت روٹھ جائے تو’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو ہم ٹی وی پر نشر ہوا۔

‘میرے پاس تم ہو’ کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی پر مبنی ہے، جن کے درمیان عدنان صدیقی کا کردار آجاتا ہے۔

About The Author

WordPress Plugins Gym fitness gym yoga, boxing WordPress Theme RTL Gym | Gym fitness WordPress Theme | Hercules RTL Gym Master – Gym Management System Gymax – Gym & Fitness Elementor Template Kit GymBase – Gym Fitness WordPress Theme GymBase – Responsive Gym Fitness WordPress Theme Gymfito – Fitness and Gym WordPress Gymmy – Fitness & Gym Elementor Template Kit Gymna – Fitness & Gym Elementor Template Kit Gymness – Sport & Fitness Elementor Template Kit