URDUSKY || NETWORK

Disney Movie Cinderella Remake

91

 

 Porter will play Cinderella’s fairy godmother
ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ‘سنڈریلا’ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی پسندیدہ فلم ہے.

1950 میں سامنے آئی اس کامیاب کارٹون فلم کے اب تک دو لائیو ایکشن ریمکس بنائے جاچکے ہیں، ان میں سے پہلا 1997 میں سامنے آیا تھا جبکہ دوسرا سال 2015 میں ریلیز ہوا جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوا۔

 اور اب اطلاعات ہیں کہ ‘سنڈریلا’ کا ایک اور ریمیک بنایا جارہا ہے، جس کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ نئی فلم میوزیکل ہوگی۔

برطانوی اداکار، کامیڈین اور ٹی وی میزبان جیمز کورڈن اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ کے کینن اس فلم کی ہدایات دینے کے ساتھ اس کا اسکرپٹ بھی تحریر کررہی ہیں۔

اس فلم میں سنڈریلا کی اس ہی روایتی کہانی کو ماڈرن انداز میں پیش کیا جائے گا، جہاں ایک یتیم لڑکی اپنی سوتیلی ماں اور دو سوتیلی بہنوں کے ساتھ ایک گھر میں زندگی گزارتی ہے۔

جسے بعدازاں ایک پری ماں (Fairy Godmother) ملتی ہے جو سنڈریلا کی مدد کرے گی۔

1950 کی کارٹون فلم میں پری ماں کا کردار ایک بوڑھی عورت نے نبھایا تھا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ریمیک میں پری ماں کا کردار کوئی اداکارہ نہیں بلکہ اداکار نبھاتا نظر آسکتا ہے۔

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق نئی میوزیکل سنڈریلا میں پری ماں کا کردار نبھانے کے لیے اداکار بلی پورٹر سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

تاہم اب تک اس حوالے سے ڈزنی یا اداکارہ پلی پورٹر نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ایسی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں کہ بلی پورٹر فلم میں پری ماں بننے کی حامی دے چکے ہیں، واضح رہے کہ اگر بلی پورٹرز اس کردار میں نظر آئے تو یہ ڈزنی کی تاریخ کی پہلی فلم ہوگی جس میں فیری گاڈ مدر کا کردار ایک مرد نبھاتے نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال بلی پارٹر آسکرز میں سیاہ رنگ کا ایک ایسا لباس پہن کر جلوہ گر ہوئے تھے، جو اوپر سے مردانہ سیوٹ جبکہ نیچھے سے خواتین کا گاؤن تھا۔

اداکار کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی، جبکہ مداحوں نے ان کے اس لباس کو خوب پسند کیا اور اسے پہن کر آسکرز کا حصہ بننے کو بہادری ٹھہرایا گیا۔

کئی مداحوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اداکار کو سنڈریلا کا یہ کردار اس ہی انداز کے وائرل ہونے کے باعث آفر کیا گیا۔

سنڈریلا کے اس میوزیکل ورژن میں گلوکارہ کیملا کابیلو سنڈریلا کا مرکزی کردار نبھارہی ہیں جبکہ وہ فلم کی موسیقی پر بھی کام کریں گی۔

Camila Cabello CONFIRMS she’s playing Cinderella in an upcoming remake