URDUSKY || NETWORK

Atif Aslam gets his own Dubai star at the new walk of fame

59

Turns out Dubai has its own walk of fame and it’s called the Dubai Stars, a project which officially opened yesterday at a Downtown Hotel press conference in Dubai

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اپنے غیر معمولی کام کی بدولت دبئی کے ‘واک آف فیم’ کا حصہ بن گئے جہاں انہیں ان کا اپنا اسٹار بھی دیا گیا۔

گلوکار حال ہی میں دبئی میں منعقد ایک تقریب کا حصہ بنے، جہاں ان تمام شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈز میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دبئی اسٹار انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں عاطف اسلم کو پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک ٹھہرایا گیا۔

اداکار کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

عاطف اسلم نے خود بھی اپنے اسٹار کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

گلوکار دی دبئی اسٹارز کی ایک پریس کانفرنس کا حصہ بھی بنے، اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ‘میوزک نے ہمیشہ ہی لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑا ہے، میں ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میرے اس سفر میں میرے ساتھ رہے’۔

عاطف اسلم نے اپنے مستقبل کے منصوبے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں یہاں موجود تمام اہم شخصیات سے مل کر بےحد خوش ہوں، میں میوزک کی فیلڈ میں آگے کام کرنا چاہتا ہوں، میں یہاں موجود تمام شخصیات کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں، تاکہ ان کی ثقافت کو جان سکوں’۔