URDUSKY || NETWORK

ٹیری جونز نے امت مسلمہ کے جذبات شدید مجروح اور بہت بڑی دہشت گردی کی ہے، سزاءکےلئے مسلمانوں کے حوالہ کیا جائے: عالمی تنظیم اہلسنت

35

ٹیری جونز نے امت مسلمہ کے جذبات25-03-2011 Picture شدید مجروح اور بہت بڑی دہشت گردی کی ہے، سزاءکےلئے مسلمانوں کے حوالہ کیا جائے: عالمی تنظیم اہلسنت
قرآن جلانے والے عیسائیت یہودیت سے بھی خارج ہوگئے: استاذ العلماءپیر افضل قادری کا یوم بیداری امت کے موقع پر احتجاجی ریلی سے خطاب

(25مارچ 2011ئ) مرکز اہلسنت نیک آباد گجرات میں آمدہ اطلاعات کے مطابق آج عالمی تنظیم اہلسنت کی اپیل پر ملعون پادری ٹیری جونز کے قرآن مجید کو آگ لگانے اور امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے برادر اسلامی ملک ”لیبیا “ پر صلیبی حملوں کےخلاف ملک بھر میں ”یوم بیداری امت“ منایا گیا اور ”جاگ مسلمان جاگ“ کی تحریک کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلہ میں کراچی ،حیدرآباد،ملتان،سرگودھا ،لاہور،گوجرانوالہ ،گجرات،جہلم ،میانوالی ،کوئٹہ ،راولپنڈی ،ہری پور ہزارہ ،پشاوراورمظفر آباد سمیت بےشمار مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جبکہ تنظیم کے مرکزی امیر استاذ العلماءپیر محمد افضل قادری کی زیرقیادت مرکزاہلسنت نیک آباد سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، شرکاءنے جی ٹی روڈ جام کرکے ”2گھنٹے دھرنا“دیا، امریکی پرچم نذرِ آتش کیا گیا اور شیطان صفت پادری ٹیری جونز کا پتلا سولی چڑھایا گیا اور بعد ازاں مشتعل کارکنوں نے پاﺅں تلے روند کر جلا دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر عالمی تنظیم اہلسنت اور سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئر مین پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ قرآن مجید جلانے والے عیسائیت یہودیت سے بھی خارج ہوگئے ہیں انہوں نے کتاب اللہ کی توہین کے ارتکاب کے ساتھ حضرت موسیٰ حضرت عیسیٰ ودیگر انبیائےکرام السلام کے ناموں کو جلانے کا بھی ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم حکمران قرآن مجید کی انتہائی بے حرمتی کے لرزہ خیز سانحہ پر دینی غیر ت کا مظاہرہ کریں اور سخت ترین اقدامات اٹھائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیری جونز نے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرکے بہت بڑی دہشت گردی ہے لہذا اسے مسلمانوں کے حوالہ کیا جائے اور زرداری و گیلانی سمیت تمام مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کردیں جب تک کہ ٹیری جونز کو مسلمانوں کے حوالے نہیں کیا جاتا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ امریکہ نے عراق اور افغانستان پر قبضے اور پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے اور ڈراﺅن حملوں کے بعد برادراسلامی ملک ”لیبیا “ پر صلیبی حملہ کر دیا ہے اگر اب بھی مسلم ممالک نے متحد ہو کر لائحہ عمل مرتب نہ کیا تو کوئی مسلم ملک محفوظ نہیں رہےگا۔ اس موقع پر علماءنے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے کئی اہم ادارے امریکی غلام ہیں اگر حکومت قتل کےساتھ جاسوسی و دہشت گردی کی دفعات لگاتی تو محض دیت کی بنیاد پر امریکی جاسوس کی رہائی ممکن نہ ہوتی۔ اس موقع پر اس زور دیا گیا کہ تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ اور امت مسلمہ کے اتحاد میں منحصر ہے لہذا پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے۔ اس موقع پر علامہ فیروز الدین، مولانا دلشاد، اسلم جنجوعہ، حکیم جواد الرحمن، ابوتراب بلوچ، مولانا حنیف طاہر، مولانا شاہد چشتی، فیاض ہاشمی، مہدی شاہ، اختر حسین اویسی، قاری، تنویر، مولانا انصر،علامہ راشد، مولانا مظفر حسین، مختار سعیدی، جاوید کشمیری، مولانا عبدالرحمن، قاری رفاقت سالوی، اقبال زرگر، تلاوت خان، مولانا نواز شریف، حکیم افضل، افضل بٹ ودیگر نے قیادت کی۔