URDUSKY || NETWORK

ورلڈ کپ کرکٹ:آئر لینڈ نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا کر تہلکہ مچادیا

11
ورلڈ کپ کرکٹ:آئر لینڈ نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا کر تہلکہ مچادیا
cricket-world-cup-2011Updated at 2200 PST
بنگلور…آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے فیوریٹ انگلینڈ ٹیم کو 3وکٹوں سے ہر ا کر تہلکہ مچادیا،اس سے قبل بنگلور کے چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بظاہر سود مند بھی ثابت ہوا اور انگلش بیٹسمینوں نے 327جیسا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، انگلینڈ کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا کہ آئرش ٹیم شاید ہی مطلوبہ ہدف حاصل کر پائے، تاہم یہ خیا ل غلط ثابت ہوا اور آئرش ٹیم نے یہ ہدف 49.1ایک اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، واجح رہے کہ یہ ورلڈ کپ کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔آئرش فتح میں مرکزی کردار کے اوبرائن نے ادا کیا اور صرف 63گیندوں پر 113کی شاندار اننگز تراشی وہ میچ کے آخری لمحات میں رن آؤٹ ہوئے ، تاہم انکے مشن کو انکے ساتھیوں نے اوجھل نہ ہونے دیا اور فتح کو یقینی بنادیا، واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ کی تیزترین سنچری بھی ہے جوکہ صرف cricket-world-cup-2011-ireland-england50گیندوں پر بنی، انھیں انکی اس شاندار کارکردگی پر میچ سب سے بہترین کھلاڑی گردانا گیا، اس سے قبل ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کینیڈا کے بیٹسمین جان ڈیوی سن کے پاس تھا جو انھوں نے 67گیندوں پر 2003میں سنچورین (جنوبی افریقہ )میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی تھی ۔آئر لینڈ کے دوسرے قابل ذکر بیٹسمینوں میں کوسک 47،مونی33،اسٹرلنگ نے 32،جوئس 32اور نیل اوبرائن 29شامل ہیں، دوسری جانب آج انگلش ٹیم نے 33اضافی رنز بھی دیئے جو اسے کافی مہنگا پڑا۔انگلینڈ کی جانب سے سوان نے 3،بریسنان اور اینڈریسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔