URDUSKY || NETWORK

روس نے کروڑوں بلیک ہولز کی تلاش کے لیے ایکس رے ٹیلی سکوپ لانچ کردی

43

Russia launches X-ray telescope to find ‘millions’ of black holes

روس نے 2019 کے شروع میں اپنی ایک ریڈیو ٹیلی سکوپ گنوا دی تھی۔ اس کے بعد روس ایک بار پھر خلائی مشاہدے  کے میدان میں آ گیا ہے۔روس نے کامیابی سے  ایکسرے ٹیلی سکوپ Spektr-RG لانچ کر دی ہے۔ روس نے یہ ٹیلی سکوپ جرمنی کے تعاون سے بنائی ہے۔
اس ٹیلی سکوپ کو اپنی منزل Lagrange Point 2 پر پہنچنے میں 100 دن لگیں گے، جہاں پہنچ کر یہ مستحکم حالات میں اپنا مطالعہ شروع کرے گی۔یہ مقام زمین سے 1 ملین میل کے فاصلے پر ہے۔ 
توقع ہے کہ یہ ایکسرے ٹیلی سکوپ 6.5 سالوں تک اپنا سروے جاری رکھے گی۔ اس دوران یہ 1 لاکھ کہکشاؤں کے جھرمٹ، لاکھوں فعال ستاروں اور تقریباً 3 ملین عظیم بلیک ہولز دریافت کرے گی۔ یہ ٹیلی سکوپ بلیک ہول بننے کے عمل، مادے کے کائنات میں پھیلاؤ اور کائناتی پھیلاؤ میں ڈارک انرجی کے اثرات کو بھی سمجھنے میں مدد دے گی۔

اس ایکسرے ٹیلی سکوپ کی لانچ روسی فلکیات میں اہم سنگ میل ہے۔ اس ٹیلی سکوپ کے بنانے میں کافی تاخیر ہوئی ہے،اس کے ڈیزائن میں کئی بار تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کا حتمی ڈیزائن اصل تصور سے کافی مختلف ہے۔ اس ٹیلی سکوپ کی لانچ سے روس اور جرمنی ایکسرے آسٹرنومی کے میدان میں داخل ہوگئے ہیں۔ اگرچہ موجودہ ایکسرے ٹیلی سکوپ کافی دریافتیں کر چکی ہیں لیکن روسی ٹیلی سکوپ ان سے زیادہ بڑے پیمانے پر کام کرے گی۔