URDUSKY || NETWORK

تمام ریاستی ادارے حدود میں رہ کر کام کریں،صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب |ردو سکائی اخبار 22 مارچ 2011

57
تمام ریاستی ادارے حدود میں رہ کر کام کریں،صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب
Updated at 2330 PST
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو سخت معاشی فیصلوں کے لیے فوری قومی ڈائیلاگ کی دعوت دے دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی، بے نظیر بھٹو کے قاتل سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔صدر زرداری نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے صرف باتیں نہیں کیں ، تبدیلی لا کر دکھائی ہے، حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، توانائی کے شعبے کی اصلاحات، نجی شعبے کی تشکیل نو، بیرونی ترسیلات کی حوصلہ افزائی اور غربت کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ صدر نے کہا کہ اہم قومی اثاثوں کی نج کاری نہیں کی جائے گی، آئندہ ماہ دیامر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو جائے گا، 2011 تعلیم کا سال اور 2012 پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا۔ ہمیں مشکل فیصلے مل جل کر کر لینے چاہئیں۔میں تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مکالمے کی دعوت دیتا ہوں،یہ کام تاخیر سے نہیں بلکہ جلد ہونا چاہئیے۔صدر آصف زرداری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے کردار کو سراہا اور سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کے قتل کی شدید مذمت کی۔ صدر نے پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ امریکی پادری ٹیری جونز کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرے اور اقوام متحدہ کو پیغام دیا جائے کہ ایسی حرکت عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔صدر نے کہا کہ جامع، مکمل، معتبر انتخابی فہرستیں،آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے ناگزیر ہیں، شناختی کارڈ لازمی قرار دینے کا بل ایوان میں ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ رائے دہندگان کی جامع،مکمل اور معتبر انتخابی فہرستیں،ایک آذادانہ اور منصفانہ الیکشن کی سب سے اولین ضرورت ہیں۔میں اس بالغ نظری کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جس کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی اور جعلی وو ٹوں کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کے خدشہ کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ وہ بلا امتیاز اور شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں جس کا ڈرافٹ بل پہلے ہی سینیٹ میں موجود ہے۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود صدر زرداری نے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر اور اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر مفاہمت کی پالیسی اپنانے پر زور دیا ان کا کہنا ہے کہ قیادت کا کام قوم میں اتحاد پیدا کرنا ہے، محاذ آرائی نہیں، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیئے۔
ملک اسٹیبلشمنٹ کے کسی نئے کھیل کا متحمل نہیں، چوہدری نثار
Updated at 2250 PST
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ صدر کے خطاب سے آئینی تقاضے تو پورے ہوئے لیکن عوامی نہیں ، وہ آپ پارٹیز کانفرنس طلب تو کر سکتے ہیں لیکن اس میں صرف ایم کیو ایم اور اے این پی ہی شامل ہوں گی ،
کراچی ،فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 6افراد جاں بحق،متعدد زخمی
Updated at 2120 PST
کراچی…کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ2خواتین اور 2بچوں سمیت متعددافراد زخمی ہو گئے۔شہر میں پرتشدد واقعات کاسلسلہ جاری ہے۔ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مسلح افراد نے سب سے زیادہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا
صدر کے خطاب سے عوامی تقاضے پورے نہیں ہوئے،چوہدری نثار
Updated at 1930 PST
اسلام آباد…قائد حزب اختلا ف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کسی جمہوری ملک میں صدر کا خطاب آئینی تقاضا ہوتا ہے لیکن صدر زرداری کے خطاب سے آئینی تقاضا تو پورا ہو گیا لیکن قومی اور عوامی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،صدر نے کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ پر
Updated at 2320 PSTپاکستان سے ڈیل کرنا مشکل ہوگیا ہے،ایل کے ایڈوانی کا مراسلہ
Updated at 2220 PSTصدر زرداری مضبوط پوزیشن کیلئے واشنگٹن سے ڈیل چاہتے ہیں،وکی لیکس
Updated at 2205 PSTکراچی:بلدیہ ٹاؤن میں بس پر فائرنگ،متعددفیکٹری ملازمین زخمی
Updated at 2200 PSTنجی چینلز کی بندش کیخلاف جماعت اسلامی کی سینیٹ میں تحریک التوا
Updated at 2150 PSTوسیم آفتاب کی حنیف طیب ، عبد القادر لاکھانی اور شاہ سراج سے ملاقات
Updated at 2140 PSTجماعت اسلامی کا قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
Updated at 2130 PSTوفاقی حکومت کا اقدام ،وزارتوں اور ڈویژنزکے پٹرول میں50 فیصد کٹوتی
Updated at 2110 PSTیمنی صدر کی اقتدار چھوڑنے کی مشروط پیشکش اپوزیشن نے مسترد کردی
Updated at 2100 PSTصدر نے جو کہا اس پر عمل کریں، باتوں سے کام نہیں چلے گا،فاروق ستار
Updated at 2050 PSTنوید قمر کی پاکستان کے کواٹر فائنل میچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
Updated at 2040 PSTقرارداد ِ لاہور کی روح کے مطابق صوبوں کو خود مختاری دی جائے ،الطا ف حسین
Updated at 2030 PSTبھارت کے مقابلے میں پاکستان سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے، رحمان ملک
Updated at 2020 PSTصدر کا پارلیمنٹ سے خطاب اور اپوزیشن جماعتوں کابائیکاٹ
Updated at 2010 PSTفراری اسپورٹس کار کے کتابی مجموعہ کی پہلی کاپی نمائش کے لیے پیش
Updated at 2000 PSTنیو زی لینڈ :برطانوی شاہی شادی کے لیے یادگاری ٹکٹس تیار
Updated at 1950 PSTریمنڈ ڈیوس کیخلاف تمام درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری
Updated at 1940 PSTپنجاب اسمبلی: شراب حرام ہے تو قانون میں ترمیم ہونی چاہیئے،مجتبیٰ شجاع
Updated at 1920 PSTبر طا نیہ: ٹی وی میزبان کو چھینک نے پانی پانی کر دیا
Updated at 1910 PSTبادلو ں اور قوس و قز ح کے ملا پ کا خو بصورت منظر
Updated at 1900 PSTبپا شا با سو اپنی دوسری فٹنس ڈی وی ڈی متعارف کر وائیں گی
Updated at 1850 PSTملک میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ برقرار
Updated at 1840 PSTملکی سمندری حدود کی خلاف ورزی پرتیرہ بھارتی ماہی گیر گرفتار
Updated at 1830 PSTامریکا میں دنیا کا پہلا خلا با ز رو بو ٹ متعارف
Updated at 1820 PSTلاہور:میڈیکل کی طالبہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
Updated at 1810 PSTوکی لیکس نے بھارتی وزیراعظم کیلئے نئی پریشانیاں کھڑی کردیں
Updated at 1800 PSTلاہورہائیکورٹ:جعل سازکی ضمانت خارج، ملزم کمرہ عدالت سے فرار
Updated at 1750 PSTیوم پاکستان پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
Updated at 1740 PSTفرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں کی پریشانی بڑھ گئی
Updated at 1730 PSTڈیمز میں ذخیرہ شدہ پانی کی سطح میں بتدریج بہتری
Updated at 1720 PSTلاہور:تجاوزات کیخلاف آپریشن،نسبت روڈکے تاجروں کا احتجاج
Updated at 1710 PSTتعلیمی بورڈ راولپنڈی، انگریزی کاپرچہ27مارچ کولیاجائے گا
Updated at 1700 PSTانتہاپسندی کے خاتمے تک جد وجہد جاری رہیگی،صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب
Updated at 1620 PSTملک کے جنوبی وزیریں علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ
Updated at 1610 PSTٹیم کے وننگ کمبی نیشن کو چھیڑنا نہیں چاہتے ،شاہد آفریدی
Updated at 1520 PSTاپوزیشن کا صدر کے خطاب کے دوران احتجاج، واک آوٴٹ کا فیصلہ
Updated at 1515 PSTملک کے جنوبی وزیریں علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ
Updated at 1455 PSTبڑھتی گرمی کے ساتھ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ عوام کا مقدر بن گئی
Updated at 1440 PSTشاہ رخ خان اور سنجے لیلا بھنسالی میں پھر ٹھن گئی
Updated at 1420 PSTبھارت کے مقابلے میں پاکستان سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے،وزیرداخلہ
Updated at 1410 PSTبھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ ، منموہن کیخلاف تحریک استحقاق
Updated at 1400 PSTاکشے کمار کی نئی فلم ہاؤس فلم ٹو کی انٹارکٹیکا میں شوٹنگ
Updated at 1355 PSTصدر مملکت کا مسلح افواج کیلئے مختلف اعزازت کا اعلان
Updated at 1340 PSTجاپان:9دن بعد ملبے تلے پھنسی دادی اور پوتے کو بحفاظت نکال لیا گیا
Updated at 1325 PSTفٹ بال میں اپنی ماہرانہ صلاحیتیں دکھاتے امریکی صدر باراک اوباما
Updated at 1315 PSTآج بھی ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Updated at 1305 PSTخیبرایجنسی:سڑک کنارے بم پھٹنے سے 6سکیورٹی اہلکار زخمی
Updated at 1255 PSTپونٹنگ کو ورلڈ کپ کے بعد کپتانی سے فارغ کئے جانے کا امکان
Updated at 1240 PSTاسکول کے بچے اور خاص نسل کے کوّے کی منفرد دوستی کی داستان
Updated at 1230 PSTورلڈ کپ فائنل: ممبئی میں خوش شکل پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے
Updated at 1220 PSTلاہورپولیس کا فہیم اور فیضان کے ورثاء کی پراسرار گمشدگی پر اظہارلاعلمی
Updated at 1155 PSTکراچی:فائرنگ کے واقعات میں مزید دو افراد ہلاک
Updated at 1130 PSTبرآمدات میں حکومت معاونت کرے، سیمنٹ مینوفیکچرزز کا مطالبہ
Updated at 1100 PSTدنیا کا سب سے مشہور برفانی ریچھ پُر اسرار انداز میں انتقال کرگیا
Updated at 1030 PSTسٹی اسپتال پشاور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم گرفتار
Updated at 1015 PSTدیدار شاہ عہدہ کے لئے نااہل ہیں، ذمہ دار وزارت قانون ہے،تفصیلی فیصلہ
Updated at 1000 PSTپارلے منٹ سے صدر کا خطاب، ریڈزون میں سکیورٹی بڑھادی گئی
Updated at 0930 PSTسوات،فورسز کے ساتھ جھڑپ میں6شدت پسند ہلاک
Updated at 0900 PSTجاپان، فوکوشیما پلانٹ سے دھوئیں کا اخراج، مشکلات میں اضافہ
Updated at 0825 PSTملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان
Updated at 0800 PSTروسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کلے کورٹ پر کھیلنے سے خوفزدہ
Updated at 0700 PSTغزہ پر اسرائیلی حملے،بچوں اور خواتین سمیت19 فلسطینی زخمی
Updated at 0615 PSTگلوکار جسٹن بیبر نے مائیکل جیکسن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا
Updated at 0445 PSTجاپان:ایٹمی پلانٹ کے قریب سمندر سے تابکار مواد برآمد
Updated at 0445 PSTکرکٹ شائقین کیلئے بھارت نے پانچ ہزار ویزے جاری کر دئیے
Updated at 0400 PSTلیبیا :طرابلس میں اتحادی افواج کے تازہ حملے، متعدد افراد ہلاک
Updated at 0330 PSTلاہورمیں میڈیکل کی ایک طالبہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
Updated at 0300 PSTطرابلس پر اتحادی افواج کے حملے،قذافی کی رہائشگاہ کے باہر دھماکے

بشکریہ جنگ