URDUSKY || NETWORK

جاپان میں قیامت خیز زلزلہ،ایک ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ|اردو سکائی اخبار 12 مارچ 2011

19
جاپان میں قیامت خیز زلزلہ،ایک ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہnews

Updated at 0600 PST
ٹوکیو … جاپان میں بدترین زلزلے اور سونامی کے بعد وزیراعظم ناؤتو کان نے زلزلہ زدہ نیوکلیئر پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کا خدشہ ظاہر کیا ہے،زلزلے میں ایک ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فوکوشیما میں ڈیم ٹوٹنے سے متعدد مکانات بہہ گئے، دو مسافر ٹرینیں لاپتا ہوگئیں۔جاپان کے شمالی علاقوں میں آنے والے اس قیامت خیز زلزلے سے فوکوشیما دائچی کے نیوکلیئر پلانٹ کا کولنگ سسٹم خراب ہوگیا اور علاقے سے ہزاروں افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا نے نیوکلیئر پلانٹ کے ری ایکٹر کولنٹ پہنچا دیا ہے۔ساحل کے قریب واقع سینڈائی شہر ریکٹر اسکیل پر 8.9 شدت کے جھٹکوں سے لرز اٹھا،دس میٹر تک بلند ہونے والی لہروں کی زد میں آکر سیکڑوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، پانی کا ریلا گاڑیوں اوربحری جہازوں کو بھی بہا لے گیا۔بڑی بڑی سڑکیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، مسافروں سے بھری دو ٹرینیں اور ایک بحری جہاز لاپتا ہوگیا۔زلزلے کے بعد کئی صنعتی اداروں میں آگ بھڑک اٹھی اور مجبورا کام بند کردیا گیا ہے۔حکام نے زلزلے میں پانچ سو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم غیر سرکاری طور پر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ ادارہ جاپان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ جاپانی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں تلاشی کے لیے غیر ملکی ٹیموں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔امریکی بحریہ نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امدادی سامان جاپان پہنچانے کی تیاری شروع کردی ہے،جرمنی نے بھی امدادی ٹیم بھیج دی ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے جاپانی زلزلہ زدگان کے لیے ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔رومن کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ بینی ڈکٹ نے بھی تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
سعودی عرب میں مظاہروں کا اعلان شیطانی حربہ ہے،امام کعبہ
Updated at 0815 PST
مکہ مکرمہ … امام کعبہ شیخ اسامہ خیاط نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مظاہروں کا اعلان شیطانی حربہ ہے مسلمان ایسا مطالبہ کرنے والوں سے خبردار رہیں۔ مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے میں شیخ اسامہ خیاط نے کہا کہ شیطان گمراہ کن خواب دکھا کر مسلمانوں کو
لیبیا: باغیوں کی عالمی طاقتوں سے نوفلائی زون کی اپیل
Updated at 0800 PST
طرابلس … لیبیا میں قذافی کی حامی فورسز اور باغیوں میں لڑائی جاری ہے ، باغیوں نے عالمی طاقتوں سے راسلانوف کے کو نوفلائی زون قرار دینے کی اپیل کی ہے، جب کہ قذافی حکومت نے ہتھیار ڈالنے والے باغیوں کو عام معافی کی پیشکش کردی ہے،امریکا نے لیبیا کے
لیڈی گاگانے جاپان کیلئے امدادی مہم شروع کردی
Updated at 0630 PST
لاس اینجلس … امریکی سپراسٹارلیڈی گاگانے جاپان میں سونامی سے ہونے والی تباہ کاریوں کے لیے امدادی مہم شروع کردی۔لینڈی گاگانے اپنی ویب سائیٹ پر مداحوں سے بریسلیٹ خریدنے اور5ڈالریااس زائدرقم ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔جمع شدہ رقم جاپان میں امدادی سرگرمیوں پرخرچ کی جائے گی۔ الیشیا کیزAliciaKeysاور کینیڈین
پاکستان افراط زر پر قابو پانے کے موثر اقدامات کرے،آئی ایم ایف
Updated at 0530 PST
واشنگٹن … آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجٹ خسارے اور ناقص مالیاتی اقدامات نے پہلے سے کمزور مالیاتی صورت حال کو مزید بگاڑا۔اور افراط زر کے دباؤ میں اضافہ کیا ہے،حکومت پاکستان افراط زر پر قابو پانے کے موثر اقدامات کرے۔پاکستانی حکومت اور اسٹیٹ بینک کے
Updated at 0700 PST گوجرانوالہ: تھانے کی عمارت کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
Updated at 0500 PST بحرین :احتجاج جاری ،مظاہرین کی شاہی محل پہنچنے کی کوشش ناکام
Updated at 0400 PST کراچی : کورنگی میں فائرنگ ، مذہبی جماعت کا مقامی رہنما قتل

بشکریہ جنگ