URDUSKY || NETWORK

’اب بھی کرینہ سے بات کرتے وقت گھبراہٹ ہوتی ہے‘

29

بے بو میری آئیڈیل اداکارہ ہیں، دلجیت دسان

بولی وڈ بے بو کرینہ کپور یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’انگریزی میڈیم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم ساتھ ہی وہ زی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈانس ریئلٹی شو ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ میں بطور جج بھی نظر آئیں گی۔

’ڈانس انڈیا ڈانس‘ کے پرومو کی جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کرینہ کپور اپنی پرانی فلم ’اسوکا‘ کے گانے ’رات کا نشہ‘ پر دوبارہ رقص کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں اور ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

علاوہ ازیں جلد ہی وہ اداکار دلجیت دسانج کے ساتھ آنے والی فلم ’گڈ نیوز‘ میں بھی کام کرتی دکھائی دیں گی، اس فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار بھی ہوں گے۔

یہ فلم دلجیت دسانج اور کرینہ کپور کی ایک ساتھ تین سال بعد دوسری فلم ہوگی، وہ پہلی بار 2016 کی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیے تھے۔

دلجیت دسانج ان دنوں اپنے والی فلم ’ارجن پٹیالہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور کی اداکاری، خوبصورتی اور شخصیت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔