URDUSKY || NETWORK

اب ملکہء برطانیہ بھی فیس بُک پر

622

اب ملکہء برطانیہ بھی فیس بُک پر

queen elizbeth ii

برطانوی شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم فیس بک اپنے پرستاروں کے لئے ‘فین پیج’ شروع کررہی ہیں۔

84 سالہ برطانوی ملکہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملکہ کے فیس بک فین پیج پر ملکہ کی مصروفیات کی تازہ ترین ویڈیوز ، تصاویر اور خبریں شامل  کی جائیں گی۔ ملکہ کے علاوہ ولی عہد شہزادہ چارلس اور ان کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کے بارے میں تفصیلات بھی اس پیج پر دستیاب ہوں گی۔

ملکہ کے فین  پیج کو جوائن  کرنے والے فیس بُک صارفین بکنگھم پیلس کے نام پیغامات کے علاوہ اپنے تبصرے بھی روانہ سکیں گے۔ بیان کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی مصروفیات بھی اس سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

سابقہ دن کی مصروفیات کی تفصیلات پر مشتمل سرکلر  سن 1803 میں اس وقت کے بادشاہ جارج سوم نے بھی جاری کرنے کا آغاز کیا تھا، مگر اس کی وجہ اخبارات کی غلط رپورٹنگ تھی۔

تاہم اس فیس بُفیس بُک صارفین کی تعداد نصف ارب سے تجاوز کرچکی ہےک پیج پر ملکہ کو ‘Poke’نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ یہ ملکہ کا پروفائل پیج نہیں ہے۔ بکھنگم پیلس کی طرف سے ملکہ کی نئی ٹیکنالوجی سے جڑے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ برطانوی ملکہ بلیک بیری سمارٹ فون اور آئی پوڈ بھی استعمال کرتی ہیں۔ شاہی خاندان سے وابستہ حکام کے مطابق ملکہ کی طرف سے پہلی ای میل1976 میں بھیجی گئی تھی۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کا  پہلے سے ہی تصاویر شیئر کرنے والی ویب سائٹ فلکر پر اکاؤنٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ شاہی خاندان نے سال2009  میں ٹویٹر بھی جوائن  کیا، جبکہ یوٹیوب پر ویڈیو چینل بھی سال 2007ء سے موجود ہے۔

بشکریہ ڈی ڈبلیو ڈی

About The Author

WordPress Plugins Gridiron | American Football & NFL Superbowl Team WordPress Theme Gridlove | Creative Grid Style News & Magazine WordPress Theme Gridlove – News Portal & Magazine WordPress Theme Grido – Creative Multipurpose WordPress Theme Gridzy – Responsive and Justified Image Grid Gallery Griyo – Real Estate Elementor Template Kit Grønn – Landscaping, Gardening and Flowers WordPress Theme GroceryBook Multidelivery Fees Add-on Grochy – Organic Food & Grocery Store Elementor Template Kit Groomax – Pet Grooming & Shop WordPress Theme