URDUSKY || NETWORK

اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک

پی ٹی آئی کا اسلام آبادمیں بھرپورطاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

40

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کامظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم  نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا، جلسہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سےغداری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

تحریک عدم اعتماد: 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز

 واضح رہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بُلانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ 3 دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کروادی جائے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔

قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس 14 دن میں بُلانا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی تھی۔

بشکریہ : جنگ، سوشل میڈیا