URDUSKY || NETWORK

پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق،کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا

42

وزیراعظم عمران خان  نےکہاہےکہ کشمیر کاز پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا،پرامن اورسیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے ۔

اس امر کا اظہار انھوں نے سابق وزیرقانون ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات میں کیا،ملاقات  میں ملک کی سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سابق وزیر قانون نے ملاقات میں خدشہ ظاہرکیا ہے کہ  اپوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا ہے،جو مناظر دیکھے ان  سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے   ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے،ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے،توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی معاشی ترقی پر مرکوز ہے، نوجوانوں کے لئے کامیاب جوان اور غریبوں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ملاقات میں بابر اعوان نے کہا کہ مودی کو جو پذیرائی بھارت سے نہ مل سکی وہ مولانا نے فراہم کر دی ہے،بظاہر اپوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا ہے،جو مناظر دیکھے ان  سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے ۔بابر اعوان نے کہا کہ ملک درست سمت میں جاتا دیکھ کر دھرنوں کی مخالفت کرنے والے بھی حمایت میں نکل پڑے ہیں ،مولانا نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔