Pictorial view of Azadi March
اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاج کررہی ہیں اور وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کو دو دن کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ استعفیٰ دے دیں جس کے بعد ہم صبر وتحمل کا مظاہرہ نہیں کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت فراڈ الیکشن کے ذریعے وجود میں آئی ہے اس لیے اس حکومت کو جانا ہوگا، ملک کی معیشت تباہ ہورہی ہے اور بے روزگاری اور مہنگائی نے گھر کرلیا ہے۔