URDUSKY || NETWORK

مریم نوازکی رہائی کی روبکارکے معاملہ پراحتساب عدالت نے لاہورہائیکورٹ میں جمع کرائی گی رقم کی رسیدمانگی لی

40

مریم نوازکی رہائی کی روبکارکے معاملہ پراحتساب عدالت نے لاہورہائیکورٹ میں جمع کرائی گی رقم کی رسیدمانگی لی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز کے عدالتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے، سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل کی جانب سے مچلکے جمع کروائے گئے،مریم نواز کے مچلکوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا،احتساب عدالت نے لاہورہائیکورٹ میں جمع کرائی گی رقم کی رسیدمانگی لی۔

جج امجد نذیر چودھری نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رقم کی رسیدکہاں ہے؟وکیل مریم نواز نے کہا کہ عدالتی حکم پرپاسپورٹ اوررقم جمع کرادی،جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ جائیدادکی دستاویزدرست ہے؟ضلع کچہری والی نہیں،ٹاؤٹ والے مچلکے تونہیں؟وکیل مریم نواز نے کہا کہ سیف الملوک کھوکھر رکن صوبائی اسمبلی ہیں اور ان کی اپنی جائیداد ہے ۔ جج امجد نذیر چودھری نے کہا کہ ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ کی تحریر میں پاسپورٹ کا لکھا ہے مگر رقم کا نہیں ۔