URDUSKY || NETWORK

جلسوں میں کوئی مرا یا مروادیا تو سب پچھتائیں گے، شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی حکومت اور اپوزيشن دونوں سے ایک بار پھر اپنے جلسے ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ جلسے جلوسوں میں اگرکوئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے۔

314

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج کل ٹی وی اور اخباروں میں آ رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں، حتیٰ کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ یہ عدم اعتماد کی پہلی تحریک ہے، جس میں نہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ کوئی ووٹ بیچ رہا ہے، یہ محض پراپیگنڈہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت تو ہمیشہ جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہے، یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کر رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن حکومتی اعلانات دیکھتے ہوئے ہی جلسوں پر اصرار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اپیل ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے جلسے جلوسوں کا پروگرام ملتوی کردیں، کیونکہ ان جلسے جلوسوں میں اگر کوئی مر گیا یا مروا دیا گیا تو سب پچھتائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہوگا، جب کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تو اسے 10 لاکھ تو کیا 10 کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔

 

About The Author

WordPress Plugins Edus – Online Education Elementor Template Kit Edutech – Education WordPress Theme Eduti – Education Elementor Template Kit Eduvision – Online Course Multipurpose Education WordPress Theme Effective Lottie Animation Addon For Elementor Effigy – A Clean and Professional Music WordPress Theme eFlorist – Flower Boutique & Decoration Elementor Template Kit eForm easySubmission – Direct Form Edit & Extended Format String eForm – WordPress Form Builder Efpose – Multipurpose Blog and Newspaper Theme