URDUSKY || NETWORK

فروغ نسیم ایک بار پھر وفاقی وزیر قانون بن گئے،عہدے کاحلف

28

بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف اٹھالیا۔صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مستعفیٰ ہونے والے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے دوبارہ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیاہے۔تقریب حلف برداری ایوان صدر ٰمیں ہوئیْ جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

بیرسٹرفروغ نسیم نے دو روز قبل وفاقی وزیر برائے قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں آرمی چیف کے وکیل کے طور پر پیش ہوناتھا۔صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر ان کا استعفیٰ قبول کیاتھا۔اس دوران ایک دن کیلئے ان کا وکالت کا لائسنس بھی بحال کیاگیاتھا۔عدالت کی جانب سے توسیع کا فیصلہ آنے کے بعد آج فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر برائے قانون کا حلف اٹھالیا ہے۔