URDUSKY || NETWORK

مصر نے پاکستان میں کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟

33

 

Egypt eagerly investing $1 billion in Pakistan

 

Egypt is keen to invest $1 billion in Pakistan over the next one year in different sectors including energy, infrastructure, halal food and tourism, said Egyptian Ambassador Ahmed Fadel Yacoub

مصر کے سفیر احمد فدیل یعقوب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مصر پاکستان کے شعبہ توانائی ، انفراسٹرکچر ، حلال کھانا اور سیاحت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے ۔

ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے سفیر کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم بہتری کی جانب گامزن ہے جو کہ گزشتہ سال 200 ملین ڈالر کی نسبت اس سال 260 ملین ڈالرہے ۔ان کا کہناتھاک ہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعلقات ہیں جبکہ مزید وفود اور معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے میٹنگ میں بتایا کہ مصر 2020 میں یرقان سے پاک ملک قرار دے دیا جائے گا اور انہوں نے پاکستانی کاروباری شخصیات پر زور دیا کہ وہ مصر کے ساتھ صحت اور ادویات کے شعبہ میں جوائنٹ وینچر کریں ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر پاکستان کو یرقان جیسی بیماری سے پاک کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور مصرکے درمیان پہلا ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیاہے لیکن ہم مزید مواقع بھی تلاش کر سکتے ہیں ۔