URDUSKY || NETWORK

فوری انتخابات کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن میں اختلاف

متحدہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کے مراحل پر مشاورت کی ہے، جس میں فوری انتخابات کے معاملے پر اختلاف رائے سامنے آگیا۔

51

متحدہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کے مراحل پر مشاورت کی ہے، جس میں فوری انتخابات کے معاملے پر اختلاف رائے سامنے آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبائی اسمبلیوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دے دی، جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے فوری انتخابات پر راضی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تجویز دی ہے کہ پہلے قومی اسمبلی کے انتخابات کا مرحلہ پورا کیا جائے، صوبائی اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے دی جائے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ساتھ ہوں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی تجویز پر ن لیگ کے اہم رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے، جبکہ جے یو آئی نے اس حوالے سے نواز شریف سے مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے اتفاق رائے کی صورت میں پیپلز پارٹی کی تجویز پر عمل درآمد کا امکان ہے۔

بشکریہ: جنگ، سوشل میڈیا