URDUSKY || NETWORK

پاکستان میں تعینات سفارتکاروں کی ٹیم ایل او سی پہنچ گئی

30

Diplomatic corps reached the Line of Control (LoC) on Tuesday to visit the sectors hit by the Indian troops firing on Saturday and Sunday

Foreign Office Spokesperson Dr Mohammad Faisal is also accompanying the diplomatic corps
پاکستان میں تعینات سفارتکاروں کی ٹیم ایل او سی پہنچ گئی ،بھارت ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور غیر ملکی سفاروتکاروں اور میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیر وں کی ٹیم نیلم ویلی پہنچ گیا،غیر ملکی سفیروں کو جورا سیکٹر کا دورہ کرایا جارہا ہے جہاں بھارتی فورسز کی جانب سے گھروں اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایاگیا تھا،پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کو شاہ کوٹ سیکٹر کا بھی دورہ کرایاجائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ہائی کمیشن کو دعوت دی تھی۔