URDUSKY || NETWORK

محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش

61

دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا144واںیوم پیدائش منارہے ہیں۔قائد اعظم محمد علی ؒ جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تقریب میں خواتین کیڈٹس کا دستہ بھی شامل ہے جبکہ پاک فضائیہ کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہوگیاہے۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی تھے۔

آج کراچی سمیت پاکستان بھر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے144 ویں یوم پیدائش پرتقریبات کاسلسلہ جاری رہے گا۔اہم حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری مزار قائد پر حاضری دے کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں گے۔ کراچی میں مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ مزار قائد کے احاطے میں بھی مختلف لائٹس نصب کی گئی ہیں جو خوب صورت منظر پیش کررہی ہیں۔

اس حوالے سے صدر نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ اور ترقی کےلیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصول اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، قائداعظم آخری سانس تک مثالی جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کیلئے پ±رعزم رہے۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر نئے پاکستان کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آج کے دن ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے شکار عوام کو نہیں بھولنا چاہیے، آج دنیا کے سامنے بھارتی آئین کے نام نہاد سیکولر چہرے کا نقاب اتر چکا ہے۔