لاہور…وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر کا قتل سیاسی ہے ،لیکن میں کسی پرالزام لگایانہ لگارہاہوں۔لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ سلمان تاثیرکاقتل سیاسی ہے اور ان کے قتل نے کئی سوالات کوجنم دیاہے، لیکن میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا ہوں، آج بھی سارازورلوگوں کوروکنے پرلگایاگیا۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیرکے قتل کی اصل سازش بے نقاب کرناضروری ہے، سانحے کی نوعیت کے مطابق اس کی تفتیش ہونی چاہیے،مجھے بھی مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔
افغان وفد کی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات
Updated at 1920 PST
راولپنڈی…پروفیسر برہان الدین ربانی کی قیادت میں افغان وفد نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں افغان وفد کچھ دیر جنرل کیانی کے ساتھ رہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف
گورنرپنجاب کاقاتل ایک روزہ ریمانڈپراسلام آبادپولیس کے حوالے
Updated at 1740 PST
اسلام آباد…گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل ملک ممتاز قادری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ملک ممتاز قادری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملک نعیم شوکت کی عدالت میں پیش کیا