URDUSKY || NETWORK

کرکٹرذوالقرنین حیدر کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ویزے منسوخ

56

کرکٹرذوالقرنین حیدر کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ویزے منسوخBreaking News
Updated at 1445 PST
لاہور… برطانوی سفارت خانے نے کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ویزے منسوخ کردیئے۔ذولقرنین حیدر کی اہلیہ اقرا کا کہنا ہے کہ ویزے منسوخ ہونے کے باوجود وہ ایک بار پھر ویزوں کیلئے برطانوی سفارتخانے میں درخواست دیں گی۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اقرا ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ برطانوی سفارتخانے نے ان کو اور ان کی بیٹیوں کو ویزے جاری کئے تھے۔ تاہم ائیر پورٹ پہنچنے پر انہیں برطانیہ نہیں جانے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین نے انہیں دوبارہ اپیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی سفارت خانے کے مطابق ذوالقرنین کی برطانیہ میں حیثیت کا فیصلہ ہونے تک ان کی اہلیہ اور بچوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جاسکتا ۔