چارسدہ،مولانافضل الرحمن کے قافلے کے قریب دھماکا،12جاں بحق
Updated at 1500 PST
چارسدہ…چارسدہ میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت12افرادجاں بحق اور29زخمی ہوگئے،،مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ اوران کے ساتھی دھماکے میں محفوظ رہے ۔ پولیس کے مطابق چار سدہ میں ڈی سی او آفس کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ،،اور ایک خودکش حملہ آورنے خود کو قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا ،،دھماکے میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ،،جبکہ پولیس کی موبائل وین کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار ایک انسپکٹر اور دیگر تین اہلکار جاں بحق ہو گئے ،دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چار سدہ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ دھماکے کے بعد جیونیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ قافلے میں اکرم درانی اوراعظم سواتی بھی ان کے ساتھ تھے، وہ اور ان کے ساتھی خیریت سے ہیں ،،ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کی دھمکیاں موصول نہیں ہورہی ہیں ، ساتھیوں سے مشورے کے بعد انہوں نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب ملتوی کردیا ہے ،گذشتہ روز بھی صوابی انٹر چینج کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے کو نشانہ بنایاگیاتھا ،جس میں سات افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ورلڈ کپ فائنل کی امپائرنگ علیم ڈار اور سائمن ٹوفل کرینگے
Updated at 1330 PST
ممبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ فائنل کے لئے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، دنیا کے دو بہترین امپائرز پاکستان کے علیم ڈار اور آسٹریلیا کے سائمن ٹوفل اس میچ میں آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ورلڈ کپ کا فائنل دو اپریل کو ممبئی میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں
پاکستان اس دہائی کے آخر تک دنیا کی چوتھی بڑی جوہری طاقت بن جائیگا
Updated at 1225 PST
نیو یارک…فارن ڈیسک…پاکستان اس دہائی کے آخر تک دنیا کی چوتھی بڑی جوہری طاقت بن جائے گا۔پاکستان نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کے لیے کروز اور دیگر میزائلوں کے ساتھ ساتھ آبدوزوں کے بھی تجربات کرچکا ہے۔ پاکستان جوہری جنگ میں حملہ کرنے اور کامیابی کی صلاحیت کا حامل ہے۔ پاکستان
گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ
Updated at 1200 PST
کراچی…ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ نے بھی رنگ دکھانا شروع کردیا ہے ۔نواب شاہ میں دن کے اوقات میں درجہ حرات بڑھ جانے کی وجہ سے بازاروں میں سناٹا چھاجاتا ہے ۔سندھ کا شہر نواب شاہ سب سے زیادہ گرمی کی لپیٹ
قومی کرکٹ ٹیم کل صبح براستہ دبئی وطن واپس پہنچ رہی ہے
Updated at 1150 PST
کراچی…ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کل صبح براستہ دبئی وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہد آفریدی کی قیادت میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے موہالی سے ممبئی جائے
ہانگ کانگ میں دنیا کے سب سے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح
Updated at 1130 PST
ہانگ کانگ…The Ritz Carlton کے تحت ہانگ کانگ میں دنیا کے سب سے بلندترین ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ہانگ کانگ میں تعمیر کیے گئے 118 منزلہ اس ہوٹل کے روف ٹاپ پر ایک اِ ن ڈور پول بنایا گیا ہے جبکہ مہمانوں کی تواضع کے لیے ایک شاندار SPA
اخروٹ انسانی صحت کیلئے سب سے فا ئدہ مندخشک میو ہ ہے، تحقیق
Updated at 1000 PST
واشنگٹن…ایک حالیہ امریکی تحقیق میں اخروٹ کو انسا نی صحت کے لیے سب سے زیا دہ فا ئدہ مند خشک میو ہ قرار دیا گیا ہے ۔تحقیق میں انکشا ف کیا گیا ہے کہ طبّی فوائد کے لحا ظ سے اخروٹ دیگر خشک میو ہ جا ت کے مقا بلے