URDUSKY || NETWORK

وفاقی کابینہ مستعفی، محنت سے کام کرنے پر ارکان کا شکرگزار ہوں، گیلانی

88
وفاقی کابینہ مستعفی، محنت سے کام کرنے پر ارکان کا شکرگزار ہوں، گیلانی
Updated at 1505 PST
اسلام آباد…حکمران جماعت پیپلزپارٹی کی اتحادیوں کے ساتھ بنائی گئی وفاقی کابینہ تین سال تک کئی نشیب وفراز دیکھنے کے بعد مستعفی ہوگئی۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہناہے کہ کابینہ کی کارکردگی شاندار رہی اور اس کے77 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد ہوا،25 مارچ دوہزارآٹھ کو حلف اٹھانے والی وفاقی کابینہ9 نومبر2011 کو نو دو گیارہ ہوگئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت75 ویں اجلاس میں وزرا نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کئے۔وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم یوسف Yusuf_Raza_Gilaniرضا گیلانی کایہ بھی کہناتھاکہ کابینہ نے ملک کی معاشی حالت کو ٹھیک کرنے اورسیاسی سطح پر بہترین فیصلے کرنے کی کئی مثالیں قائم کیں۔73 کے آئین اصلی حالت میں بحالی کا کریڈٹ بھی ان کی اسی کابینہ کو جاتا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں12 سے15 وفاقی وزرا پر مشتمل چھوٹی کابینہ تشکیل دیکرپہلامرحلہ مکمل کرلیاجائے گا، جبکہ مجموعی طور پر35 سے40 وزرا نئی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیاہے کہ وزارت اطلاعات سمیت کئی وزارتوں کے قلم دان تبدیل اور نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے،جبکہ کئی وزارتوں کو دوسری وزارتوں میں ضم کردیاجائے گا۔