وزیراعظم کی صدر و گورنر سندھ سے ملاقاتیں، بابراعوان کی فوری کراچی طلبی
Updated at 1315 PST
کراچی …اپنی حکومت کو درپیش مشکلات سے بچانے اور روٹھی ہوئی ساتھی جماعت ایم کیوایم کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کریں گے اور ایم کیو ایم کے قائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی نے آج صبح ایک بار پھر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی،جس میں وزیرداخلہ رحمن ملک بھی موجود تھے، اس ملاقات کے بعد انہوں نے بلاول ہاؤس جاکر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے اور اب وہ ایک بار پھر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کررہے ہیں، اس ملاقات وزیرداخلہ رحمن ملک کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم کے نائن زیرو جانے سے قبل متحدہ کے تمام تحفظات دور کرنے پر بات چیت کی جارہی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیرقانون بابر اعوان کو فوری طور پر کراچی طلب کرلیا ہے۔وہ آج شام بلاول ہاؤس میں صدر سے ملاقات کرینگے۔ اس سلسلے میں نائن زیرو پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتیں کم کئے جانے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان دیوار گرگئی ہے۔ ان کے مطابق حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان کئی معاملات پس پردہ طے ہوچکے ہیں اور وزیراعظم کی نائن زیرو آمد معاملات طے ہوجانے کا واضح اشارہ ہے۔
چیری سے خون کی کمی دور اور جگر وگردوں کی صفائی ہوتی ہے، ماہرین
Updated at 1325 PST
لندن …چیری ایک مزیدرا پھل تو ہے ہی لیکن تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ چیری کھانے سے خون کے سرخ خلیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیری میں موجود ریڈ پگمنٹ اینتھو سائنن جو کہ خون میں سرخ خلیات میں اضافے کا باعث ہوتا
ہونڈراس : بس پر فائرنگ،3 بچوں سمیت 7افراد ہلاک
Updated at 1300 PST
کیٹاکاماز…وسطی امریکا کے ملک ہونڈراس میں ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ ہونڈورس کے علاقے کیٹاکاماز میں پیش آیا ،جب ایک مسلح شخص نے مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام
گورنر پنجاب کے قتل کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی،آئی جی پنجاب
Updated at 1250 PST
لاہور… آئی جی پنجاب جاوید اقبال کو سینٹرل پولیس آفس میں پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جاوید اقبال نے جیو نیوز کے نمائندے احمد فراز کو اپنا پہلا انٹرویو دیا۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے قتل کی تفتیش