URDUSKY || NETWORK

ورلڈکپ وارم میچ:انگلینڈ نے پاکستان کو 67رنز سے شکست دیدی

75
ورلڈکپ وارم میچ:انگلینڈ نے پاکستان کو 67رنز سے شکست دیدی
Updated at 2130 PST
cricket-world-cup-2011-warmup-match فتولا…کپتان شاہد خان آفریدی اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کے بغیر میدان میں اترنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ وارم اپ میچ 67 رنز سے ہار گئی۔فتولا کے خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ابتدا میں انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس کو ٹھکانے لگا کر اس فیصلے کو کافی حد تک درست ثابت کیا۔پھر نوجوان بولر جنید خان نے جوناتھن ٹراٹکو آؤٹ کر دیا۔مڈل آرڈر بیٹسمین کیون پیٹرسن نے اوپننگ کی اور 66 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر بیٹسمینوں میں پال کولنگ وڈ نے 65، ایان بیل نے 39، اور روی بوپارہ نے 35 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر جنید خان نے اپنی صلاحیتیں ثابت کرتے ہوئے 8 اوورز میں 44 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہاب ریاض نے 52 رنز دے کر اتنے ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سعید اجمل نے دو جبکہ شعیب اختر اور عبدالرحمن نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔274 رنز کے تعاقب میں میں پاکستان کا آغاز سے بہتر نہ تھا۔74 رنز پر چار پاکستانی کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کامران اکمل نے 18، عمر اکمل دو اور اسد شفیق 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان اور احمد شہزاد نے اسکور کو 123 رنز تک پہنچادیا جہاں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے ان فارم اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد 26 رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے۔وکٹیں گرنے کے باوجود تجربہ کاربیٹسمین یونس خان نے زمہ دارانہ نصف سنچری اسکور کی۔کپتان مصباح الحق 25 رنز بنا کر پال کولنگ وڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو پاکستان ٹیم کے لئے ہدف مشکل سے مشکل ہوتا چلا گیا۔یونس خان نے اپنی فارم کی جھلک ضرور دکھا دی اور آٹھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز اسکور کئے۔پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اسٹارٹ براڈ نے 25 رنز دے کر پانچ اور میچ کے ہیرو پال کولنگ وڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔